بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نےواضح کیا ہے کہ انکا ملکی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں نہیں آ رہی، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، 8 ستمبر کو آخری مرحلہ شروع ہو گا، اپنے حق کیلئےنکلیں، آئین کے مطابق آپ کا حق بنتا ہے کہ احتجاج کریں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں، عمر ایوب
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے عمران خان کو کہنا پڑتا ہے، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بچوں کے ساتھ بات کرنے کا کہتے ہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف کی بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے انکوئری کمیشن کے قیام کا فیصلہ
قانون کے مطابق ان کو اجازت ہے لیکن ان کو اس حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے، عمران خان کو کتابیں فراہم نہیں جارہیں، ان کو ورزش کے لیے ڈمبلز چاہیے وہ بھی انہیں نہیں دیئے جا رہے۔