خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید کتنےمشیر،معاونین شامل ہونگے؟فیصلہ سامنے آگیا

خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید کتنےمشیر،معاونین شامل ہونگے؟فیصلہ سامنے آگیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی چیف منسٹر نے حکومت میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کرکے منظوری کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیج دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کاکیس فوجی عدالت میں بھیجنے سے متعلق اعظم نذیر تارڑ کابڑابیان آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے احتشام علی کو مشیر صحت اور سہیل آفریدی کو معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس بنائے جانے کا ممکنہ امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے چھپے ہوئے کسی بندے کو باہر آنے کا نہیں کہا، عمران خان

ذرائع کے مطابق پیر مصورغازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور نیک محمد کو بھی معاون خصوصی برائے ریلیف بنا یا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کے پی کے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے قاسم علی شاہ کو وزیرصحت سے تبدیل کر کے سماجی بہبود کا قلمدان د ئیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *