وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگرضرورت پڑی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت پنجاب کر یگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمار ے دائرہ اختیار نہیں اور نہ ہی اس سے ہمارا کوئی تعلق ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کرپشن میں ملوث ہیں، خرم بٹ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو شواہد دیدیے
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی اورنیا ترمیمی بل بھی نہیں لایا جاسکتا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کےگھریلو بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، لیگی اُمیدوارذوالفقار بھنڈر کامیاب
حکومتی ارکان کے سیکڑوں بل پہلے سے موجود ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع ہوگی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ مجھے نہیں کرنا ۔