این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ،جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار بھنڈر 3023 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہو گئے ، دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 95604 ووٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھیں:اب اگر جلسہ ناکام ہواتو میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار احسان اللہ ورک 92581 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ واضح رہے کہ 2024کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 4 ہزار 388 ووٹ سے مخالف اُمیدوار سے شکست کھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پنشن رولز کے حوالے سے وضاحتی میمورنڈم جاری
سیٹ جیتنے پر لیگی امیدوار کے حامیوں نے علاقہ بھر میں جشن منایا ، وو ٹوں کی دوبارہ گنتی کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔