عمران خان حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں، عمر ایوب

عمران خان حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں، عمر ایوب

حماد اظہر کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کی خبروں پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا ردِعمل آگیا۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں شبلی فراز اور میں نے شرکت کی ۔ عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور وہ جنرل سیکرٹری پنجاب /قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے چھپے ہوئے کسی بندے کو باہر آنے کا نہیں کہا، عمران خان

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مزید زور دیا کہ انہوں نے آج میڈیا پر واضح کر دیا تھا کہ روپوش قیادت کو روپوش رہنا چاہئے ، جن میں حماد اظہر بھی شامل ہیں کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ افراد نہیں بنایا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *