عمران خان کرپشن میں ملوث ہیں، خرم بٹ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو شواہد دیدیے

عمران خان کرپشن میں ملوث ہیں، خرم بٹ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو شواہد دیدیے

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہیں۔ ان کیخلاف توشہ خانہ 2 کا ریفرنس بھی دائر ہوچکا ہے۔ ان کیخلاف 190ملین پائونڈ القادر ٹرسٹ بھی چل رہا ہے۔ میں نہیں سمجھتا ایسا شخص آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے شواہد آکسفورڈ یونیورسٹی کو دیدیے ہیں۔ ہم اس ملک میں رہتے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ کوئی کرپٹ شخص اس اہم عہدے کا اہل نہیں ہوسکتا جس میں مالیاتی سرگرمیاں میں شامل ہیں جس میں فنڈریزنگ ہوتی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کی اہلیت کی شرائط میں بھی امیدوار کے کسی مالیاتی کرپشن میں ملوث نہ ہونے کی شق شامل ہے۔ لہذا عمران خان کسی صورت اس عہدے کیلئے اہل نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلرکیلئےنامزدگی،عمران خان کیخلاف پٹیشن دائر

خرم بٹ نے مزید کہا کہ میں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو عمران خان کی کرپشن سے متعلق شواہد دیے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کی چانسلر کا الیکشن لڑنے کی درخواست منظور ہوگی اور وہ الیکشن لڑیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *