پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز اور فنکاروں میں اچھے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں سرحد کے دونوں پار کے لوگ امن اور دوستی کاپیغام دیتے ہیں۔
پاک بھارت مقابلے خواہ کسی بھی میدان میں ہوں ہمیشہ سے روائتی حریف کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ کبھی سیاست کی لڑائی تو کبھی کھیلوں کی لڑائی، لیکن پھر بھی دونوں ملکوں کےعوام کے دِلوں میں کہیں نہ کہیں ایک دوسرے کے لیے پیار اور محبت کے جذبات موجود ہیں۔پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز اور فنکاروں میں اچھے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں سرحد کے دونوں پار کے لوگ امن اور دوستی کاپیغام دیتے ہیں، اسی چیز سے بھرپور فائدہ اٹھایا پاکستانی کرکٹرز نے، شائینوں نے اڑھان بھری اور پڑوسی ملک بھارت سے دلہنیا بیاہ لاتے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامی نا اہلی اور عدم ادائیگیوں کے سبب خیبرپختونخوا میں مریضوں کا مفت علاج شدید متاثر
سب سے پہلے بات کی جاے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی جنہوں نے بھارتی فلائٹ انجینئر شامیہ آرزو کو کلین بولڈ کرکے دلہن بنا بیٹھے۔ حسن علی اور شامیہ کی محبت کے چرچے شادی سے قبل ہی ہر زبان پر موضوع بحث رہے۔ حسن علی اور شامیہ آرزو کی پہلی ملاقات انگلینڈ میں ہوئی تھی۔اب بات کرتے ہیں قومی کرکٹر مایہ ناز بیٹسمین شعیب ملک کے لمبے چھکے کی جنہوں نے شاندار سٹروک کھیلتے ہوے سانیہ مرزا جیسی نامور بھارتی ٹینس سٹار کا دل جیتا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔اور یہ شادی انٹرنیشنل میڈیا کی زینت رہی۔انکی پہلی ملاقات 2010 میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی۔اور اسی سال شادی بھی ہوئی مگر بدقسمتی سے کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن کے لئے 1.07 ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ
اب بات کرتے ہیں سابق پاکستانی کھلاڑی ظہیر عباس کی جنہیں ’ایشین بریڈ مین‘ کہا جاتا ہے، جن کا شمار ماضی کے تگڑے بلے بازوں میں ہوتا ہے ظہیر عباس 1980 میں انگلینڈ گئے تھے، جہاں ان کی ملاقات بھارتی خاتون ’ریٹا لوتھرا‘ سے ہوئی، ریٹا لوتھرا اس وقت انٹیریئر ڈیزائننگ کی طلبہ تھیں، اور وہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا۔1988 میں دونوں نے دوستی کے رشتے کو شادی کے رشتے میں تبدیل کردیا، ظہیر عباس کی اہلیہ ریٹا لوتھرا کا شادی کے بعد نام تبدیل کرکے ثمینہ عباس رکھاگیا۔واضح رہے کہ ظہیر عباس اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر ہیں، اور ان کی اہلیہ اپنا انٹیریئر ڈیزائننگ کا کاروبار چلا رہی ہیں۔
اب بات کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس، صوبائی حکومت نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا
پاکستانی کرکٹر محسن خان کی جو 80 کی دہائی کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر، اس وقت محسن خان کرکٹ کی دنیا میں نامور کھلاڑی سمجھے جاتے تھےسابق کرکٹر محسن خان نے 1983 میں بالی ووڈ اداکارہ ’رینا رائے‘ سے شادی کرلی۔محسن خان اپنی اہلیہ رینا رائے کیوجہ سے بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آئے، جن میں 1989 کی ’بٹوارا‘ اور 1991 کی سنسنی خیز فلم ’ساتھی‘ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں، تاہم یہ شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور 90 کی دہائی کے شروع میں ہی ان کی علیحدگی ہوگئی۔