ملک میں جاری شدید بارشیں: ، بڑے ملکی آبی ذخائر سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک میں جاری شدید بارشیں: ، بڑے ملکی آبی ذخائر سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک بھر میں جاری شدید باشوں کے سبب تربیلا، منگلا اورچشمہ میں مجموعی طورپر 11.5ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری شدید بارشوں کے سبب تربیلا، منگلا اورچشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ گزشتہ5برس کی اوسط دستیابی سے 2فی صد زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تربیلا ڈیم اپنی پوری صلاحیت1550فٹ تک بھر چکا، پانی کا یہ لیول تاحال برقرار ہے۔ اس حوالے سے واپڈا زرائع کا کہنا ہے کہ چشمہ کے آبی ذخیرہ میں بھی پانی اپنی انتہائی سطح کے قریب ہے اورمنگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1217.90فٹ ہے۔ واپڈا زرائع کے مطابق منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 5.455ملین ایکڑ فٹ ہے اورمنگلا میں پانی کا موجودہ ذخیرہ گزشتہ5برس کی اوسط دستیابی سے نسبتاً بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس، صوبائی حکومت نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

واپڈا زرائع کے مطابق آبپاشی کی ضروریات اور پانی کی آمد کا موجودہ رجحان جاری رہنے پر منگلا جھیل میں پانی کی دستیابی مزید بہتر ہو سکتی ہے اور 10ستمبر تک منگلا میں پانی کی سطح1222فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *