پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کےحوالےسے تفصیلات طلب کر لی

پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کےحوالےسے تفصیلات طلب کر لی

پاورڈویژن نے سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیز (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے  تمام تر اثاثوں امفرا سٹرکچر بارے تفصیلات مانگ لیں ہیں۔

پاورڈویژن کے زرائع کے مطابق پاور ڈویژن کا تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو خط ارسال کر دیا گیا ہے اور تمام سرکاری تقسیم کار کمپنیز سے ممکنہ نجکاری کے حوالے سے اہم تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ پاور ڈویژن کےزرایع کے کے مطابق تمام ڈسکوز سےمستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں طلب کی گئی ہیں اور ڈسکوزملازمین کی تنخواہ،پیکج، پنشن کےواجبات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ زرائع کے مطابق سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں سےجائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور ڈسکوز سے30جون 2024 تک آڈٹ شدہ فنانشل سٹیٹمنٹس مانگی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس، صوبائی حکومت نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کمپنیوں کےگزشتہ 5 سال کے واجبات، ایکوئٹی سمیت فنانشل اسٹرکچر بھی طلب کیئے جا رہے ہیں اورریگولیٹری اداروں کے احکامات سے متعلق زیرالتوا ایشوز کی فہرست مانگی گئی ہے۔بجلی کمپنیوں پرلاگوتمام ریگولیٹری اور لیگل فریم ورک کی تفصیلات مانگی گئی ہیں اوربجلی کمپنیوں کے پاس موجود مشینری، گاڑیاں اور دیگر اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ زرائع کے مطابق حکومت نے تمام سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور نجکاری کا یہ عمل مرحلہ وار انداز میں مکمل کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *