اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان اور مالاکنڈ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کے علاقے میں زیر زمین 215 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ابھی تک فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ خوف کے عالم میں اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔