ٹیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،عطا تارڑ کھل کر بول پڑے

ٹیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،عطا تارڑ کھل کر بول پڑے

وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہڑتالوں سے کام نہیں چلے گا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سےگفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کہنا تھا کہ ہم معاشی گروتھ کی جانب جا رہے ہیں، آج بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پہلی بار ایف بی آر کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے، حکومت ٹیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ٹیکس نظام کو موثر بنا رہے ۔ میزبان نے و فاقی وزیر اطلاعات سے سوال پوچھا کہ نوازشریف لندن جا رہے ہیں اس بارے میں آپ کیا جواب دیں گے۔

ان کا جواب میں کہنا تھا کہ میرے پاس اس کا کوئی علم نہیں ۔ ان کےلندن جانے کی خبروں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی، مو لانا کے گلے، شکوے دور ہو سکتے ہیں، مجھے امید ہے مولانا فضل الرحمان دوبارہ ہماری صفوں میں بیٹھیں گے۔

سیاست میں بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار نے پارٹی ڈکلیئر نہ کی ہو تو پھر کوئی بھی جماعت رابطہ کر سکتی ہے، اس کا بھی امکان موجود ہے، ابھی آزاد ممبران سے رابطے نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم چائیں گے تو علی امین گنڈاپور8 ستمبر کو جلسے کیلئے نکلیں گے، گورنر کے پی کے

عطا تارڑ نے کہا کہ وزارت قانون جب بہتر سمجھے گی چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چا ہیے ، بظاہر لگتا ہے قانون کے مطابق اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی ہو نگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *