بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے باقی روپوش پارٹی رہنماؤں کو روپوشی ختم کرنے، ڈر چھوڑ نے، باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں ، باہر نکلنے اور گرفتاریاں دیں ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی ،سینیٹ میں مولانافضل الرحمٰن کیساتھ چلنےپراتفاق ہواہے،عمر ایوب
انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما فوری طور پر گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے وہ اس کا سامنا کریں ، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صدرعارف علوی خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے میں متحرک
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کئی رہنما روپوش ہیں۔ بانی پی ٹی آئی ان دنوں توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔