پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک میں جاری سست انٹر نیٹ سروسز بارے باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 خراب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے ملک میں جاری سست انٹر نیٹ سروسز بارے وضاحت کی ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 خراب ہیں اور پی ٹی اے واضح کیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہے اوراے اے ای -1 کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان انجمن تاجران اور تاجر رہنماؤں نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کر دیئے
ترجمان پی ٹی اے نے واضح کیاہے سست انٹر نیٹ کے حوالےسے ملک میں پھیلائی گئی گمراہ کن افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور سست انٹر نیٹ کی بنیادی وجہ سب میرین کیبلز کی خرابی ہے جو اگلے دو ماہ تک ٹھیک کر لی جائیں گی۔