تفیشی حکام کو ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ مل گئی ہے اور میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ کے منشیات کے استعمال کے حوالے سے رپورٹ میں مثبت نشاندہی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارساز سروس روڈ پر حادثے کے واقعہ میں ملوث ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی رپورٹ مثبت آئی ہے، کارساز سروس روڈ حادثے میں باپ بیٹی سمیت چار لوگ جانبحق ہوئے تھے۔ میڈیکل رپورٹ کو پولیس افسران نے خفیہ رکھ کر عدالت میں جمع کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، زرائع کے مطابقکارساز روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہوئے تھے ، اور خاتون کی میڈیکل رپورٹ منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے مثبت ہے،۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا میں مقیم غیر قانونی افراد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس منشیات کی موجودگی پائی گئی ہے اور ملزمہ کے خون کے نمونوں میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ میں آئس کےاستعمال سے انسان کا مرکزی اعصابی نظام متاثر ہوجاتا ہے اورملزمہ کے نمونوں میں نفسیاتی عارضے کیلیے اسمتعال کی گئی ادویات کی موجودگی نہیں پائی گئی ہے۔پولیس زرائع کے مطابق ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلیے سیل کردی گئی ہے۔