پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندرتمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے۔ پی ایف ایف کی ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کمیٹی نے اس کیس کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان افراد نے پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو 8ستمبر کو جلسے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کروادی گئی

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔ پابندی کا شکار افراد میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر بھی شامل ہیں۔شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے جبکہ محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللّٰہ بھی تاحیات فٹبال سے آوٹ ہیں

عزیز اللّٰہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ پر بھی پابندی کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *