فیڈل بورڈ اسلام آباد کے انٹر میڈیٹ نتائج میں 38 ہزار طلباء کے فیل ہونے پر سینکڑوں کی تعداد میں طلباء کی جانب سے مظاہرہ اور نعرے بازی کی گئی اور فیڈرل بورڈ سے مبینہ بے ضابطگیوں پر طلباء کو پاس کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ اسلام آباد کےحالیہ انٹر میڈیٹ نتائج مٰیں 38 ہزار طلباء کےفیل پونے پر طلباء فیڈرل بورڈ کے باہر احتجاج کرنے پہنچے اور شدید نعرہ بازی کی گئی اور کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بےضابطگیاں کی گئی ہیں اور ہم سے دوبارہ امتحان لیا جائے یا ہمیں پاس کیا جائے۔ فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے باہر سینکڑوں طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ کی بے ضابطگیوں کے نتیجے میں 38 ہزار طلباء فیل ہوگئے ہیں اور 38 ہزار طلباء کے پیپرز دوبارہ چیک کیئے جائیں یا ہمیں پاس کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا میں مقیم غیر قانونی افراد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی
، احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ ہم سے دوبارہ امتحان لیا جائے یا ہمیں پاس کیا جائے،طلباء نے کہا کہ جن طلباء کے ہمشہ پورے نمبر آتے تھے انہیں بھی فیل کیا گیا انہوں نے کہا کہ اسلامیات اردو میں بھی طلباء کو فیل کیا گیا ہے۔