امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کےلیے ایک اور مشکل تیار

امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کےلیے ایک اور مشکل تیار

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد کئے جانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ایک اور مشکل تیار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے 2019.20 ا نتخابات کے بعد ہنگاموں کی نئی فرد جرم تیار کرلی ، واشنگٹن کیس کی نئی فرد جرم میں وہی 4 الزامات ہیں جو اس سے قبل ٹرمپ پر لگائے گئے تھے۔

ملکی سپریم کورٹ نے یکم جولائی کو فیصلہ سنایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف دوران صدارت اقدامات پر مجرمانہ ایکشن نہیں لیا جا سکتا ۔ نئی فردجرم میں یہ الزامات شامل نہیں کہ ٹرمپ نے اپنی الیکشن ہار کو بدلنے کیلئے محکمہ انصاف پر پریشر ڈالا۔

نئی فرد جرم کے مطابق ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن سے اپنی شکست روکنےکے لئے کثیر جہتی سازش کی۔محکمہ انصاف کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا جس نے ابتدائی کیس میں شہادتیں ریکارڈ نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخاب،کملا ہیرس کی مہم کےدوران کتنے کروڑ ڈالرجمع ہوئے؟

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے نئی پیش رفت پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *