پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ پنجاب کی تنظیم سے مطمئن نہیں، تنظیم غیرفعال نظرآتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام میں میزبا ن شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران ا ن کا کہنا تھا کہ حماد اظہر نے پچھلے جلسے میں گرفتاری دینے کا کہتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میرا کیس آپ فری میں لڑیے گا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کی بات پر میں نے حامی بھری اور کہا کہ پارٹی کے سارے کیسز مفت میں ہی لڑتا ہوں آپ کا بھی لڑ لوں گا مگر پھر حماد اظہر نے سرینڈر ہی نہیں کیا، حماد اظہر کا ستمبر تک اڈیالہ جیل مارچ کا بیان بھی سیاسی تھا۔
پروگرام میں گفتگو کرنے کے دوران انکامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 3رکنی کمیٹی 8 ستمبر کےجلسے میں شرکت کے حوالے سے نگرانی کرے گی۔ کمیٹی نظر اس پر رکھے گی کہ حماد اظہر نے پارٹی کیلئے کام کیا بھی ہے یا وہ صرف ٹک ٹاک تک محدود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی حماد اظہر کو ہٹا کر شیخ وقاص اکرام کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سونپنے کی سفارش
ان کا مزید کہنا تھا اگر وہ متحرک نہیں ہوتے تو بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی ، ان کا متبادل تجویز کر ے اور ان کوٹیک اوور کر نا پڑے گا۔