جیکب آباد، ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کیلئے جانیوالے ایس ایس پی اور اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

جیکب آباد، ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کیلئے جانیوالے ایس ایس پی اور اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

جیکب آباد میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے جانے والے ایس ایس پی اور اسکے اسکواڈ کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق مارفانی گینگ کے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی سلیم شاہ بھاری نفری کے ساتھ جہاں واہ کے علاقے میں پہنچے تو پہلے سے موجود جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے ایس ایس پی کو یرغمال بنا دیا ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ جس کے بعد پولیس کنٹرول پر میسیج چلا کر مزید نفری طلب کی گئی تو مقابلہ ہوا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولتکار ہونے کا انکشاف

آزاد ڈیجیٹل نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو یرغمال ضرور بنایا گیا تاہم ایس ایس پی سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی۔ مقابلے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ کاروائی انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *