بھیک منگوانا نا قابلِ ضمانت جرم قرار دیدیا گیا

بھیک منگوانا نا قابلِ ضمانت جرم قرار دیدیا گیا

پنجاب کابینہ نے انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظورکرتے ہوئے بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے The Punjab Vagrancy Ordinance 1958میں اہم ترامیم منظور کر لیں ہیں اور انسدادِ گداگری قانون کے تحت کسی بھی شخص سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 3 سال قید اور 1 لاکھ سے 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایک سے زائد لوگوں سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سے سال قید اور 3 سے 5 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے اوربچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 5 سے 7 سال قید اور 5 لاکھ سے 7 لاکھ جرمانہ ہوگا اورجرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی نے سندھ میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر حکمتِ عملی مرتب کر لی

کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 10 لاکھ سے 20 لاکھ جرمانہ ہوگا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مافیا لیڈر کو مذید 2 سال قید کی سزا ہوگی اس کیساتھ ساتھ ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دوگنی سزا اور جرمانہ ہوگا۔پیشہ ور بھکاریوں اور انکے مافیا چیفس کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔سزاؤں اور جرمانے میں کئی گنا اضافہ بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کریگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *