بلوچستان واقعہ سےمتعلق حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کیخلاف سخت ردعمل آگیا

بلوچستان واقعہ سےمتعلق حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کیخلاف سخت ردعمل آگیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں جو ہوا وہ کھلی دہشت گردی ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کہاں ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، انسانی جانوں کا نقصان کسی بھی صورت میں پورا نہیں کیا جا سکتا۔

ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ ملک سے جب تک شرپسندی کا خاتمہ نہیں ہو گا، ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کیامولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کیساتھ جائینگے؟قیصر شیخ کابڑادعویٰ سامنے آگیا

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہوتا ہے تو پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی ان کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں لیکن اس بنا ء پر ان کو دہشت گردی کا سرٹیفکیٹ مل جائے یہ ممکن نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *