پی ٹی آئی خیبرپختونخوامیں اختلافات،عاطف خان،شیرعلی پارٹی عہدوں سےفارغ

پی ٹی آئی خیبرپختونخوامیں اختلافات،عاطف خان،شیرعلی پارٹی عہدوں سےفارغ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ارکان قومی اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالے جانے کے حوالے سے اعلامیہ جار ی کر دیا گیا ہے ۔ عا طف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر جب کہ شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔

صوبائی حکومت کی جانب جاری کئے گئے نئے اعلامیہ کے مطابق ارباب عاصم پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر مقررکر دئیے گئے ، عرفان سلیم ضلع پشاور کے صدر جب کہ شہاب ایڈووکیٹ ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری مقررہو گئے۔

اعلامیہ کے مطابق عاطف خان نے برطرف وزیرشکیل احمد خان کے حق میں بیان دیا تھا ۔ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوامیں کرپشن کی روک تھام کیلئےقائم کمیٹی ، 20 دن میں ہی تبدیل! حقائق جانیئے ؟

یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *