کراچی: عالمی سطح پر خام مال کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں اسٹیل کی قیمتوں میں 45 ہزار روپے فی ٹن کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اس کمی کا تعمیراتی اور صنعتی شعبوں پر اثر پڑے گا جو اسٹیل اور لوہے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ اگست کے اوآخر تک سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، کولڈ رولڈ کوائل (سی آر سی) کی قیمت اب 211،500 روپے فی ٹن اور ہاٹ ڈپڈ گیلونائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی قیمت 220،800 روپے فی ٹن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈر کا تین سالہ آسان اقساط کا پلان سامنے آگیا
یہ کمی عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ایک مضبوط تعمیراتی سیزن کے دوران کمزور طلب کے نتیجے میں ہوئی ہے ، کیونکہ پاکستان موسم گرما کے اختتام سے گزر رہا ہے اور قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ سٹیل کی قیمتوں میں کمی تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کے لیے ایک خوش آئند ریلیف ہے جو زیادہ لاگت اور کمزور طلب کا سامنا کر رہے ہیں۔ صنعت کے ماہرین نے قیمتوں میں مزید کٹوتی کی پیش گوئی کی ہے ، جس سے ان شعبوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔