خیبر پختونخوامحکمہ تعلیم کے رولز اور اعلیٰ حکام کے واضح احکامات کے باوجود بھی ٹیچنگ کیڈر ملازمین کو مینجمنٹ کیڈر پر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اپنے ہی فیصلوں کی خلاف ورزیاں سامنے آنے لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے رولز اور اعلیٰ حکام کے واضح احکامات کے باوجود بھی ٹیچنگ کیڈر ملازمین کو مینجمنٹ کیڈر پر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق درس و تدریس سے منسلک متعدد اساتذہ اور پرنسپلز کو انتظامی عہدوں پر ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں تعینات کیا گیا ہے جو نہ صرف خلاف قانون ہے بلکہ مینجمنٹ کیڈر ملازمین کیساتھ نا انصافی بھی ہے۔دستاویز کے مطابق 22 ملازمین کو ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مختلف انتظامی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جن میں 10 مختلف مضامین کے مرد و خواتین سبجیکٹ اسپشلسٹ شامل ہے جنہیں ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں تعینات کردیا گیا ہے۔ان سبجیکٹ اسپشلسٹ کو سکولوں کی جگہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں تعیناتی سے اساتذہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جس سے براہ راست طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔دستاویز کے مطابق ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،دو پرنسپلز ،ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کو بھی ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اہم انتظامی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔اس ضمن میں گزشتہ دنوں محکمے کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرخیبرپختونخوا نےفضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا
قواعد کے خلاف ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں تعینات ٹیچنگ کیڈر کے متعدد سبجیکٹ اسپشلسٹ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیٹیگیشن تعینات کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ایچ آر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ محکمہ تعلیم کا فیصلہ ہے کہ ٹیچنگ کیڈر ملازمین کو مینجمنٹ کیڈر پر تعینات کرے۔ ان کے
مطابق اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔