اسلام آباد: بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب دہشت گردوں نے متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے کیے تاہم سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا
دوسری جانب ایس ایس پی کوئٹہ دوستین دشتی کے مطابق قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور علاقے کو صاف کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گزشتہ رات سے شہر اور قومی شاہراہ پر پولیس کے ساتھ فائرنگ میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈر کا تین سالہ آسان اقساط کا پلان سامنے آگیا
ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی سرحد سے 15 کلومیٹر دور جیوانی میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں تھانے کے باہر کھڑی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔