پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکٹر محمد یوسف نے فاسٹ فوڈ کے کاروبار میں قدم رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں “برگر پویلین” کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ ریسٹورنٹ کا افتتاح معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 3، 5 اور 10 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کتنے میں ملیں گے ؟ قیمتیں سامنے آگئیں
میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ‘میرا بھتیجا اس ہوٹل کا شیف ہے اس لیے میں نے اس فیلڈ میں ایک موقع لیا۔’ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں نے اپنی پوری زندگی کرکٹ کھیلنے میں گزاری ہے اور اب میں کوچنگ اور سلیکشن سے وابستہ ہوں لیکن میں کاروبار کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔’
یوسف نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور داماد مشترکہ طور پر ریستوراں چلائیں گے اور انہوں نے انہیں معیار اور سروس پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔