بھارت کے اہم کرکٹر نے پاکستان میں آکر کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

بھارت کے اہم کرکٹر نے پاکستان میں آکر کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں گفتگوکے دوران کلدیپ یادیو کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹرہیں جہاں کرکٹ کھیلنے کیلئے بھیجا جائیگا وہاں جا کر کھیلیں گے ۔ انکا کہنا تھا اس سے قبل کبھی پاکستان نہیں گیا ، اس لیے پُر جوش ہوں، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی چانس ملا وہاں جا کرضرور کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش سے شکست ، چیئرمین پی سی بی کا بڑا بیان آگیا

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے جو فروری، مارچ 2025 میں پاکستان کے 3 شہروں میں شیڈول ہے، بھارتی ٹیم کی پاکستان آنے کا معاملہ فی الحال یقینی نہیں ہے لیکن بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *