امریکی صدارتی انتخاب،کملا ہیرس کی مہم کےدوران کتنے کروڑ ڈالرجمع ہوئے؟

امریکی صدارتی انتخاب،کملا ہیرس کی مہم کےدوران کتنے کروڑ ڈالرجمع ہوئے؟

امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے اپنی مہم کے محض 1 ماہ سے زائد عرصے میں 54 کروڑ ڈالر جمع کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خبرایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کملا ہیرس کی مہم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس کی مہم کی انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوران بڑی تعداد میں عطیات جمع ہوئے ہیں۔ کملا ہیرس کی مہم کے منیجر جین اومالے ڈیلون کا کہنا ہے کہ کنونشن کے ہفتے کے دوران جمع ہونیوالے 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سمیت 54 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں اور یہ ہیرس کے حق میں ڈیموکریٹس کے جذبے کا اظہار ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ اتنے دورانیے میں کسی بھی صدارتی امیدوارکیلئے جمع ہونے والے عطیات کا یہ سب سے بڑی رقم ہے۔ خیال رہے کہ کملا ہیرس 21 جولائی کو اس وقت ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار بن کر سامنے آئیں جب موجودہ صدر جوبائیڈن اپنی جماعت کے رہنماؤں کے پریشر کے باعث دستبردار ہوگئے تھے کیونکہ 27 جون کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ایسا یورپی خطہ جو ورک فرام ہوم کرنیوالوں کو مستقل منتقلی پر 15 ہزاریورو معاوضہ دے گا

دوسری جانب کملا ہیرس کے امیدوار کے طور پر سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہوگئی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ دفاعی پوزیشن پر کھڑے ہوگئے ہیں اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بھی انہیں جدوجہد کا سامنا ہے۔ کملاہیرس کے نائب کے طور پر نامزد ٹم ویلز بھی ان کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں اور 5 نومبر کو شیڈول صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لئے ریاست جیورجیا تک بس میں دورہ کریں گے تاکہ ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کر سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *