نوجوانوں کوکسی صورت مایوس نہیں ہونےدینگے،حافظ نعیم الرحمٰن کابڑا بیان آگیا

نوجوانوں کوکسی صورت مایوس نہیں ہونےدینگے،حافظ نعیم الرحمٰن کابڑا بیان آگیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 77سالوں سے ملک پر چند خاندانوں پر مشتمل قبضہ مافیا کی پالیسیوں کے باعث طلبہ اور یوتھ مایوس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے پی سی ہوٹل لاہور میں سکلز گالا ایکسپو2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان ہماری قوت اور مستقبل ہیں، پاکستان کے نوجوان پوری دنیا کو لیڈ کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں جب کہ ملک میں اچھے حالات نہ ہونے کے باعث اکثر نوجوان ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان ہماری امید نہیں بلکہ یقین ہیں اور ہم کسی بھی صورت میں ان کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ بنو قابل کے تحت ملک بھر میں فری کورسز کا دائرہ پاکستان بھر میں پھیلائیں گے ، بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ میں رابطہ،(ن )لیگ کے حلقوں میں کھلبلی ہے،عمران اسماعیل

ان کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی تاکہ وہ اپنی آزادی اور عزت و وقار کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں ۔ سات دہائیاں گرزنے کے باوجود بھی یہاں وہی انگریز کا نظام غالب ہے۔  ان کا کہنا مزد تھا کہ چند خاندانوں پر مشتمل اشرافیہ نے ملکی وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، آج اے آئی کا زمانہ ہے اور یہاں انٹرنیٹ بند ہونے کے باعث آئی ٹی انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *