سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی تو رابطہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد میں ہونیوالا پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہوا، اس وقت مسلم لیگ ن کے حلقوں میں کھلبلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل کا نجی ٹی وی ’’آج نیوز‘‘ سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ (ن) لیگ سمجھتی ہے اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور وہ کسی صورت سیاسی منظر پر دوبارہ آئے تو انہوں نے 47 والی سیاست سے دھڑام کرکے نیچے گرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے مولاناسے کیوں ملاقات کی ؟محمود اچکزئی کابڑادعویٰ سامنے آگیا
عمران خان کھل کر کہہ رہے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ سے اب تک کوئی مضبوط جواب نہیں آیا ہے، یہ مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہونے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے ناکامی کے ڈر سے جلسہ منسوخ کیا ، خواجہ آصف
عمران اسماعیل نے مزیدکہا کہ میرے سیاسی دوستوں نے کہا کہ اگر کوئی قومی سرکار بنتی ہے ، سال دو سال کا کوئی عرصہ طے ہوتا ہے، نیشنل ایجنڈا طے ہو اور شفاف انتخابات بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہوں تو بہتری کاقوی امکان ہے۔