علیمہ خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلانے کا اعلان

علیمہ خان کا عمران خان کی  رہائی کیلئے مہم چلانے کا اعلان

پشاور(سید ذیشان)علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، پارٹی ورکرز نے وزیر اعلیٰ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر قیادت کو آگاہ کئے بغیر پشاور اور مردان میں ناراض اور جیل سے رہا کارکنوں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان جیل کاٹنے والے متعدد دیرینہ وکررز اور ان کے خاندان سے بھی ملیں ۔علیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔ورکرز نے بتایا کہ اعلیٰ قیادت کا روایہ انہتائی غیر ذمہ دارانہ ہے جس سے ورکرز مایوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دینی جماعتوں کے احتجاج کے پیشِ نظر تحریکِ انصاف کا جلسہ ملتوی کیا : عمران خان

علیمہ خان پی کے 83 پشاور میں بھی ورکرز سے ملی اور ان کی ناراضگی دور کی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور خود ورکرز کو ساتھ لیکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا۔

علیمہ خان نے دورے کے بارے میں نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی کسی کابینہ رکن کو اعتماد میں لایا کیونکہ وہ ان سب سے ناراض ہے۔ورکرز سے ملنے کے بعد علیمہ خان نے پشاور تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا جس کے بعد وہ مردان میں بھی ورکرز سے ملی۔مردان میں علیمہ خان نے لیڈر شپ پر شدید برہم تھی اور کہا کہ اب وہ خود پاکستان بھر کے نوجوانوں کو ساتھ ملا کر عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *