مستعفی وزیر شکیل خان کی علی امین گنڈا پور کیخلاف بغاوت

مستعفی وزیر شکیل خان کی علی امین گنڈا پور کیخلاف بغاوت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شکیل خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف بغاوت بلند کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مستعفی وزیر نے کہا ہے کہ اگر میری عمران خان سے منگل کے روز ملاقات نہ کرائی گئی تو پھر میں جلسے میں حکومت کی کرپشن کے تمام حقائق بیان کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری عمران خان کیساتھ منگل کے روز ملاقات متوقع ہے اگر کسی نے ملاقات کرنے سے روکا تو پھر اس کے بعد ملاکنڈ کی تاریخ کا سب سے عظیم الشان جلسہ کروا دوں گا،جس میں تمام حقائق جو میں نے عمران خان کو دیکھانےہیں وہ تمام جلسے میں عوام کے سامنے پبلک کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بغیر کسٹم پیڈ گاڑیوں پرنیا ٹیکس عائد

انکا کہنا تھا کہ میں اپنے ورکرز سے حلف لوں گا اگر مجھ پر ایک روپیہ کی خرد برد ثابت ہوئی تو جو سزا مجھے دینا ہو دے دیں،لیکن میں اپنے قائد کے وژن کے مطابق نہ خود قوم کی پیسوں میں خیانت کروگا نہ کسی اور کو کرنے دوں گا۔ شکیل خان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کو قوم کے سامنے لاکر کھڑا کروں گا ، سارے ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا اس کے بعدآپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے کس سائیڈ کھڑے ہونا ہے۔

shahkeel Khan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *