یہ ایک میسج آپ کا آکائونٹ خالی کر سکتا ہے ، فراڈ کرنے والوں کی جانب سے موبائل فون پر ایک میسج بھیجا جارہا ہے جس پر عمل کر نے سے آپ کا اکائونٹ زیرو ہو سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر دھوکہ دہی کے پیغامات سے ہوشیار رہیں، ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں موبائل فون صارفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ دھوکے بازوں کی جانب سے موبائل صارفین کو پیغامات بھیجے جارہے ہیں کہ ہماری کوریئر کمپنی پارسل ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے جس کیلئے موبائل صارف سے اس کا ٹھیک پتہ مانگا گیا۔ اس پیغام میں ایک لنک شامل ہے ، جس میں صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کلک کریں اور اپنا درست پتہ فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کی تجویز،اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا
یک شہری فاتح محمود کو سوشل میڈیا ایپ پر میسیج ملا جس میں لکھا تھا کہ پارسل آپ تک پہنچانا ہے، درست پتہ بھیجیں، میسج میں ایک لنک دیا گیا اور کہا گیا کہ اس لنک پر کلک کر کے اپنا درست پتہ درج کریں۔درست ایڈریس بھیجنے پرمیسیج ملا 88روپے ری ڈیلیوی چارج دینا ہوں گے، جب 88 روپے کی ادائیگی کی کوشش کی گئی تو اسے اپنے بینک سے ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ بیلنس ناکافی ہے۔ بعد میں پتہ چلا دبئی کی موبائل شاپ سے پانچ ہزار تین سو درہم جو پاکستانی رقم چارلاکھ روپے بنتی ہے نکالنے کی کوشش کی گئی۔
فاتح محمود شہری درخواست کی ہے کہ میں تو خوش قسمتی سے بینک میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا لیکن باقی سب سے کہتا ہوںکہ نوسربازی کے اس نئے طریقے سے ہوشیار رہیں۔