بلوچستان میں پولیو کیسز میں تیزی سے اضافہ: ابتدائی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف

بلوچستان میں پولیو کیسز میں تیزی سے اضافہ: ابتدائی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف

بلوچستان میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران پولیو کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بلوچستان کے کچھ شہروں میں بچوں کوپولیوکےقطرے پلائے بغیر انگلیوں پر نشانات لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پولیو کیسز میں اضافے کی بنیادی وجہ سامنے آئی ہے ،بلوچستان میں تیزی سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات یہ ہیں کہ بلوچستان کے کچھ شہروں میں بچوں کوپولیوکےقطرے پلائے بغیر انگلیوں پر نشانات لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔حالیہ کیسز کے سبب صوبے کا پولیو سے پاک ہونے کا خواب چکنا چور ہو گیا اور پاکستان اور افغانستان کا نو ستمبر سے جامع انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
‎تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 28ماہ کے وقفے کے بعد پولیو وائرس پھیلنے اور کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ کی چار اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات

انسداد پولیو کے لئے بنائی جانے والی ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ ، پشین ،چمن قلعہ عبداللہ پرمشتمل حساس بلاک میں پولیو ورکروالدین سے گٹھ جوڑ کرکے بچوں کو قطرے پلائے بغیر انگلیوں پر نشانات لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 8ماہ میں 12 پولیو  کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ پولیو کے شکار ان میں بچوں میں سے 3کی موت واقع ہوئی ہے۔ملک بھر میں اب تک سولہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی ویکسنیشن کے علاوہ بعض علاقوں میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی وجوہات پر رسائی نہ ہونا بھی وائرس بڑھنے کی وجہ ہے، پاک افغان سرحد پر نقل و حمل اور تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگانا بھی پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں درپیش چیلنجز ہیں۔موذی وائرس اس وقت بلوچستان کے 20اضلاع تک پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھیٹر کے زریعے سندھ میں ہندو میرج ایکٹ بارے آگاہی مہم کا آغاز

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی میں تبدیلی لائی جارہی ہے، والدین بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔دوسری جانب بلوچستان اور افغانستان کا مل کر نو ستمبر سے خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے، منصوبے کے مطابق بلوچستان کے 36 اضلاع جب پاک افغان سرحد کے متصلہ 5 افغان صوبوں میں بیک وقت پانچ روزہ مہم عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *