پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں 25 اگست سے 29 اگست تک مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مو سون بارشوں کا نیا سپیل 25 اگست سے شروع ہو گا۔ پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ 25 سے 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات
چہلم کے موقع پر ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ خصوصی اقدامات کریں۔ خستہ حال چھتوں و عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔