گزشتہ روز موٹر وے ایم ٹو پر بھیرا انٹر چینج کے قریب ایک گاڑی سے پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیئے گے جن میں سے چار افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور زخمی عمر قاسم کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔
پولیس زرایع کے مطابق پوسٹارٹم کے بعد چاروں افراد کی نعشوں کی تدفین کر دی گئی ہے اور بیہوش حالت میں پائے جانے والے عمر قاسم کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ پولیس شرائع کے مطابق اس خاندان کا لاہور سے تعلق ہے اور یہ لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ پولیس زرائع کے مطابق عمر قاسم نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ خانقاہ ڈوگراں کے پاس ایک بیکری سے جوس اور پیٹیز لیئے اور پیٹیز اور جوس پینے کے بعد طبیعت بگڑی، عمر قاسم نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ گاڑی کیسے سائیڈ پر رکی۔ عمر قاسم نے بتایا کہ انہیں سروسز اسپتال لیجایا گیا جہاں انکا معدہ واش کیا گیا اور ڈاکٹر نے بتایا کہ معدے میں زہریلا مواد تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔