ایران میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی زائرین کا خصوصی طیارہ جیکب آباد ایئربیس پر لینڈ کرگیا ۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی طیاہ 50سے زائد ایمبولینسز ایئربیس کے قریب موجود ہے ۔ زائرین کی میتیں اور زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ایران سے جیکب آباد پہنچا د یا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ ایئربیس میں موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ اپنے ہی ساتھیوں نے ماردیا
ایمبولینسز کے ذریعے تمام شہداء کو ان کے گھروں جب کہ زخمیوں کو علاج کے لئے مختلف ہ سپتالوں کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایرانی صوبے یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کی بریک فیل ہو گئی تھی جس کے بعد وہ الٹ گئی تھی اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔
اس حادثے میں 11خواتین سمیت 28 اور بعض اطلاعات کے مطابق 35 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ سے 110 زائرین کا قافلہ 2 بسوں میں ایران روانہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
دوسری بس حادثے کا شکار ہونے والی بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر تھی۔ حادثے میں کندھ کوٹ کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی سوار تھے جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔