بنگلہ دیشی کرکٹرشکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

بنگلہ دیشی کرکٹرشکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب الحسن کے خلاف دارالحکومت ڈھاکہ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن ان 147 افراد میں شامل ہیں جن پر اگست کے اوائل میں بنگلہ دیش میں ہونے والے مظاہروں کے دوران گارمنٹ ورکر کے مبینہ قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی پر قتل کا مقدمہ ڈھاکا کے ایڈابار کے پولیس اسٹیشن میں رفیق السلام نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق متوفی روبیل کو 5 اگست کو ایڈابار میں رنگ روڈ کے احتجاجی مارچ میں شرکت کے دوران گولیاں لگی تھیں جس کے نتیجے میں ان کے سینے اور پیٹ میں چوٹیں آئی تھی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن 7 اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے ۔

قبل ازیں، شکیب الحسن رواں سال کے الیکشن میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پارٹی کے امیدوار کے طور پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک 67 ٹیسٹ میچز، 247 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور 129 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلنے والے شکیب الحسن اس وقت دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *