وفاقی وزیرِ داخلہ ، آئی جی پنجاب زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے شیخ زید ہسپتال آمد

وفاقی وزیرِ داخلہ ، آئی جی پنجاب زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے شیخ زید ہسپتال  آمد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سینئر پولیس افسران کے ہمراہ گذشتہ رات ڈاکوؤں کے حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے شیخ زید ہسپتال ، رحیم یار خان پہنچ گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور آئی جی پنجاب نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی،جلد صحت یابی کیلئے دعا اورزخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیں، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے ملک و قوم کے لئے ہمیشہ عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ وزیرداخلہ محسن نقوی شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کچہ کے علاقے میں پولیس پر حملہ کرنیوالا مرکزی ملزم جوابی آپریشن میں مارا گیا

انہوں نے کہا کہ پولیس کچہ ایریا اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شر پسند عناصر کے حملوں کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، آئی جی پنجاب نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پنجاب پولیس کچہ کے ڈاکوؤں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گی۔ شیخ زید ، رحیم یار خان آمد پر سیکرٹری ہوم پنجاب نورالامین مینگل،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت سینئر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *