تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں رحیم یار خان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

مزید پڑھیں: کارساز کار حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کو ذہنی مریضہ قرار دینے والے ڈاکٹر کیخلاف تحقیقات شروع

حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق زخمی اور نعشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *