بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ودیگر ارکان کے ڈپلومیٹک پاسپورٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلان کردہ اس فیصلے کے تحت ملک کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو یہ ایڈ ونٹیج ہوتا ہے کہ وہ بعض ممالک کے ویزہ فری سفر کے علاوہ دیگر مراعات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی این پی کا کہنا ہےکہ ہندوستان کا بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو پناہ دینا بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بقاء کے لیے خطر ناک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا نے سعودیہ سمیت 35 ممالک کےشہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
بھارت کی یہ حرکت بنگلہ دیش میں جمہوریت کے تسلسل کی راہ میں دیوار بن رہی ہے۔ پارٹی نے بھارتی قیادت کو کہا ہے کہ شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کے خلاف مختلف جرائم کے الزامات کے تحت 31 کیسز کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع ہو سکے۔