ای سی سی اجلاس،آپریشن عزم استحکام کیلئےکتنے ارب منظور ہوئے؟جانیے

ای سی سی اجلاس،آپریشن عزم استحکام کیلئےکتنے ارب منظور ہوئے؟جانیے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نےآپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپےدینے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی باہر کے ملکوں سے منگوانےکی بھی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران منظور کئے گئے دیگر معاملات میں آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ زیر سمندر 2 کیبلز کی خرابی ہے

وزارت داخلہ کیلئے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور اور ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی کے لئے ایف سی بلوچستان کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جلسہ ملتوی کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *