گورنر اسٹیٹ بینک نے رواں سال دسمبر تک پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کا عندیہ دیدیا

گورنر اسٹیٹ بینک نے رواں سال دسمبر تک پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کا عندیہ دیدیا

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےکہا ہے کہ رواں سال دسمبر تک کاغذ کی کرنسی کیساتھ ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد نے پلاسٹک کرنسی کے حوالے سےبات کرتے ہوئےکہا کہ
نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ پانچ ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقبل میں یہی کرنسی استعمال ہو گی، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے اور پلاسٹک کرنسی کیلئے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا ، ممبر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ محسن عزیز نے اجلاس میں اسمگلنگ کی روم تھام کیلئے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی، جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ فی الوقت کوئی کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا ہے، تاہم کاغذکی کرنسی کیساتھ ساتھ ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروا رہےہیں اور اگلے سال تک اس حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *