پنجاب میں لوڈر رکشوں،اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب میں لوڈر رکشوں،اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

.چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا ہے کہ لوڈر رکشوں اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 09 ہزار سے زائد لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کیئے گے اور 322 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اوربڑے بڑے آہنی راڈ، سریا، ٹی آر گاڈر و دیگر سامان دیگر ٹریفک کےلئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ، 35 پاکستانی جاں بحق، متعددزخمی

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا ہے کہ کوئی بھی رکشہ مالک، ڈرائیور مقررہ حد اور لوڈ سے تجاوز نہ کرے اور اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کرنے والوں کا حکم دیا گیا ہے، اس حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس نےعلامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڈ، ملتان روڈ، شاہدرہ پر خصوصی ناکہ جات قائم کیئے جا رہے ہیں۔لاہور ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق بلا لائسنس ٹرک ڈرائیورز، بغیر فٹنس سرٹیفیکٹس وہیکلز کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور رات 11 بجے سے پہلے اور صبح 07 بجے کے بعد ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکتی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا ہے کہ ریت، مٹی اور دیگر گرد آلود ٹریکٹر ٹرالیوں کو اوپر سے ڈھانپنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں اورلوڈر گاڑیوں کو ہیڈ و بیک لائیٹس، ریفلیکٹرز لگانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مہلک حادثات کے پیش نظر ایسی وہیکلز کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنا ہوگا اس کیساتھ ساتھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سرکل افسران کی نگرانی میں 08 سینئر وارڈنز اور 24 وارڈنز بھی تعینات ہونگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *