وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر ر ہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملک کی توانائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
توانائی کےشعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب کا فائدہ ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سےکیپسٹی پیمنٹ بڑھ کر 18 روپے ہوگئی ہے، بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئی بجلی گھر لگانے نہیں دے رہا تھا، ہمارے چین جیسے اچھے دوست نے آکر آئی پی پیز لگانے میں مدد کی، آئی پی پیز کا مسئلہ ذمہ دار ہاتھوں میں ہے، ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم آئی پی پیز پر مل کر کام کر رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں آئی پی پیز کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز پنجاب کا شہریوں کیلئے وینٹی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ
اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت بہت سارے انڈسٹری والے اپنی ملوں کو چلانے کے لئے گیس خرید رہے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ گیس کو ضائع کر نیوالا طریقہ کھانا بنانا، پانی گرم کرنا اور ہیٹر چلانا ہے، سردیوں میں حکومت عوام کو فائدہ مند پیکج دے گی۔