پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں 22 اگست سے پہلے گرفتار نہیں ہونا چاہتا، انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام رہنمائوں اور کارکنان کو انڈرگرائونڈ چلے جانا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا اسلام آباد میں 22اگست کو ہونیوالے جلسے کے حوالے سے ترنول کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ ہم ہر حال میں جلسہ کریں گے۔ اسلام آباد ترنول میں تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار پولیس کو اسٹیج اکھاڑنے کا موقع نہیں ملے گا کیونکہ ہم متحرک اسٹیج لگائیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟ عطا تارڑ کا بڑا بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سب رہنمائوں اور کارکنان کو انڈر گرائونڈ ہوجانا چاہئے، میں بھی 22اگست سے پہلے گرفتاری نہیں دینا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جگہ کم ہے اس لیے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب بھی لوگوں کو بلائیں گے۔ پشاور خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ آئیگا۔ قافلے کرین وغیرہ سب تیار ی سے آئیں گے۔