یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہوگیا

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہوگیا

مہنگائی میں کمی نہ ہوسکی، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا، عام صارفین کیلئے آٹا سستا نہ ہوسکا۔

عوام صارفین کو 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1500 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1750روپے میں مل رہا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستانہ ہونے کی وجہ سے صارفین شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سبزیاں بھی مہنگی ہوگئیں اور برائلر کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو ، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے فی کلو، آلو کا سرکاری نرخ دو روپے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہے، لہسن 415 روپے فی کلو، ادرک 615 روپے کی بجائے 800 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے، بند گوبھی کا سرکاری نرخ 190 روپے فی کلو، پھول گوبھی 160 کی بجائے 200 روپے فی کلو ہے۔

جبکہ برائلر کا ریٹ 2 روپے اضافے سے 593 روپے کلو ہو گیا۔ فارمی انڈوںکی قیمت بھی بڑھ کر 295روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *