وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن (بھائی آپ لوگوں) کو یقین کیوں نہیں ہو رہا سندھ میں پچھلے 16 سال سے حکومت آپ کی ہے مریم نواز کی نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈ سے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا ہے اور پنجاب میں مریم نواز کی حکومت ہے ظاہر ہے وہ یہاں ہی لوگوں کو ریلیف دے سکتی ہیں، انکا کہنا تھا کہ
اگر سندھ میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت ہوتی تو آج مریم نواز سندھ کے لوگوں کو بھی یہ ریلیف دیتی ہے، وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا اس بات کا آپ کی لیڈرشپ کو بھی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید اور الزام برائے الزام کی سیاست سے نکل آئیں پلیز آگے بڑھیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ اگر آپ کو خدمت کا موقع ملا ہے تو عوام کی خدمت کریں۔ مریم نواز تو پنجاب کی خدمت کریں گی اس سے انکو کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے۔ سات ماہ سے تحریک انصاف مریم نواز کے ہر عوام دوست اقدام پر تنقید کر رہی ہے۔ اب پیپلز پارٹی بھی پنجاب کے عوام سے اس قدر تعصب کا مظاہرہ کرے گی یہ سوچا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ پر قابض ہے, جو صوبےکا حال ہے سب پر عیاں ہے: علی خورشیدی
انہوں نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم کا رول کب سے ادا کرنے لگ گئی؟ مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ نے پہلے بھی پاکستان سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا اور انشاءاللہ اب بھی مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *