سندھ حکومت حسد نہ کرے، عوام کو ریلیف دے، عظمیٰ بخاری کا بڑا بیان آگیا

سندھ حکومت حسد نہ کرے، عوام کو ریلیف دے، عظمیٰ بخاری کا بڑا بیان آگیا

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 3دن سے سندھ حکومت پریشان ہے پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام کو کیوں ریلیف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ بھائی چیف منسٹر پنجاب کو اپنے صوبے کے عوام کی فکر ہے۔

مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے عوام کو ریلیف دیا ہے، آپ حسد سے پرہیز کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف فراہم کریں ، عوامی ریلیف کے اقدام پر فضول قسم کی سیاست کرنا تعجب کا باعث ہے۔

مریم نواز نوازشریف کی بیٹی ہے اور نوازشریف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے بات کی ہے ۔ وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جماعت ہونے کے دعو ے دار کے تمام وزراءاور ترجمان تین دن سے عوامی ریلیف کے ہی خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ پر قابض ہے جو صوبےکا حال ہے سب پر عیاں ہے: علی خورشیدی

جب آپ عوام کے دعویدار بنتے ہیں تو مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سےکیوں گھبرا رہے ہیں؟۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ہمت کریں ، آپ بھی سندھ کے عوام کو ریلیف دیں، تحریک انصاف کے راستے پر مت چلیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *