پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کیخلاف گروپ بندی کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف گروپ بندی نہیں کر رہے۔
عاطف خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کوعمران خان نے وزیراعلیٰ بنایا ہے، وہ جب تک چاہیں گے علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔